25 اپریل 2011 - 19:30

بحرین میں آل خلیفہ کی سکیوریٹی فورسس نے شہر بنی جمرہ پر حملہ کرکے انقلابی عوام پر تشدد ڈھایا ہے۔

ابنا:  بحرین کی فوج نے سعودی عرب کے درندوں کے ساتھ مل کر بنی جمرہ اور جزیرہ سترہ پر حملہ کرکے شہریوں کے املاک کو تباہ کردیا ہے۔ بحرینی حکومت نے مساجد اور امام بارگاہوں کو مسمار کرنےکے وحشیانہ عمل کو جاری رکھتےہوئے مسجد الکویکبات میں تالا لگادیا ہے۔ یہ مسجد الکورہ علاقے میں واقع ہے۔ ادھر جمعیت الوفاق نے آئندہ جمعرات کو قیدیوں کے ساتھ یوم یکجہتی منانے کا اعلان کیا ہے۔ جمعیت الوفاق نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی فورسس نے معاشرے کے لئے مفید افراد کو بھی نہیں بخشا ہے اور ڈاکٹروں نرسوں، ٹیچروں اور خانہ دار خواتیں کو بھی گرفتار کرکے قید میں ڈال دیا ہے ۔ایک اور رپورٹ کےمطابق بحرین میں مظاہروں میں شرکت کرنےوالےطلباء کوتعلیم سےمحروم کیاجارہاہے۔ بحرینی حکومت نے چھے طلبا کو مظاہروں میں شرکت کرنے کےالزام میں یونیورسٹیوں سے نکال دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بحرینی حکومت نے ان طلبا کو جو برطانیہ میں زیرتعلیم تھے آل خلیفہ کے خلاف مظاہروں میں شرکت کرنے کےجرم میں یونیورسٹی کی تعلیم سے محروم کرکے بحرین آنے کا حکم دیا ہے۔ ان طلباء نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی قوم کی حمایت کے لئے مظاہروں میں شرکت کی تھی اور اگر وہ بحرین واپس جائيں گے تو ان کا مستقبل خطرے میں پڑجائےگا۔